متنازعہ ٹوئٹ کیس ، اعظم سواتی کو 14 روزہ کیلئے جوڈیشل کرنے کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متنازعہ ٹوئٹ کیس میں بڑی پیشرفت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا.
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دی تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی۔ایف آئی اے نے درخواست میں کہاہے کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ۔عدالت نے اعظم سواتی کو پندرہ دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کے پاس اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ ہفتہ کے روز مکمل ہو رہا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین دسمبر تک چار روزہ فزیکل ریمانڈ منظور کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی منگنی؟