(24نیوز)5 دن سے پٹرول بند ہونے کے باعث لاہور پولیس انویسٹی گیشن ونگ کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی،فنڈز کی کمی کے باعث پٹرول نہ ملنے پر تفتیشی افسران رل گئے۔
لاہور پولیس انویسٹی گیشن ونگ کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق لاہورپولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کا پانچ روز سے پٹرول بند ہے،فنڈز کی کمی کے باعث پٹرول نہ ملنے پر تفتیشی افسران رل گئے ہیں جبکہ انویسٹی گیشن افسران اور تھانوں کی گاڑیاں ادھار پٹرول ڈلوانے پر مجبور ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ماہانہ 190 لیٹر پٹرول کی اجازت کے باوجود پٹرول کارڈز بند ہیں اور تفتیشی افسران کے رابطے پر بھی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن دفتر سے کوئی جواب نہیں ملا جس سے گشت اور ملزمان کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔