(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا، ، نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت اگلے 15 روزمیں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی، پٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ ریونیو جمع ہوگا۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ پٹرول پر پہلے ہی 50 روپے لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 1 پیسہ کر دی گئی ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے90 پیسے سے بڑھا کر15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔