سندھ حکومت کا پروین رحمان قتل کیس کے ملزموں کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ 

Dec 01, 2022 | 18:21:PM

(24 نیوز)سندھ حکومت نے پروین رحمان قتل کیس کے مبینہ ملزموں کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سندھ حکومت نے5ملزمان کی 3ماہ کی نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ پروین رحمان کی بہن اوراہلخانہ کو ملزموں سے جان کا خطرہ ہے،ایم پی او قوانین 1960 کے تحت ملزموں کو 90 دن قید میں رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ ملزموں کو پروین رحمان کیس سے بری کر چکی ہے ،مرکزی ملزم امجد سواتی، ایاز سواتی، عمران سواتی، احمد علی، محمدرحیم کو رہائی نہیں ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

مزیدخبریں