چاہتا ہوں پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہ ہو:پرویزخٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کےرہنما پرویزخٹک نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہ ہو،عمران خان کا فیصلہ ہی سب کا فیصلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ چودھری اور ہم سب ایک ہیں، جو فیصلہ ہوگا سب کو منظور ہوگا، پرویزالہٰی اس پر عمل کریں گے، کوئی اختلاف نہیں ہے، سب ایک ہیں، پرویزالہٰی سے ذاتی تعلق ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا پرویز الہیٰ عمران خان کی ہدایت پر عمل کریں گے،انہوں نے عمران خان سے وزیراعلیٰ کے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تعلقات بہتر ہیں، جو فیصلہ عمران خان کا ہوگا وہی سب کا ہوگا۔