(24 نیوز)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے گوشوارے لیک کرنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف بی آر نے 2 ڈپٹی کمشنرز کو چار ماہ کیلئے معطل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر عاطف نواز وڑائچ اور ظہور احمد کو 120 دن کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے دونوں افسروں کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال