(24نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے نئے صوبے کے قیام اور آئینی ترامیم کے لئے اسپشل کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ اسپیشل کمیٹی کے چئیرمین مقرر کردیے گئے،مرتضی جاوید عباسی،خالد مگسی اور نوید جیواکمیٹی بھی میں شامل ۔پی ٹی آئی منحرف رکن رامیش کمار،نزہت پٹھان اور رکن اسمبلی صابر حسین کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔
ٹی اوآرز کے مطابق کمیٹی آئین کے آرٹیکل 25بی،51، 63بی،92 اور 106 میں ترمیم بل کا جائزہ لےگی،کمیٹی آئینی میں ترامیم اور صوبوں کے قیام سے متعلق تیس روز میں کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔