(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،ملک کے بیشتر حصوں میں پولیو پر قابو پا لیاگیا ہے،پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے پورا ملک متحد ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے ویکینشین کا عمل جاری ہے ،پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے تک حکومت پ اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھے گی ،پوری پاکستانی قوم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او و دیگر شراکت داروں کا شکر گزار ہے،پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ڈیوٹی پرموجود ٹیموں کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، پاکستان کسی کو بھی اس قومی کوشش کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر صحت کو فوری طور پر پشاور کا دورہ کرنے کی ہدایت،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کوششوں کو تیز کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں