سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

Dec 01, 2022 | 20:55:PM

(24 نیوز)امریکی سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو6 دسمبر کو پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے سائفر کیس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے افسر طلبی کے سمن لیکر زمان پارک پہنچا، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
 ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے،عمران خان کو اس سے قبل سات نومبر اور شاہ محمود قریشی کو تین نومبر کو طلب کیا گیا تھا،عمران خان وزیر آباد حملہ کیس میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے ،ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کیلئے سمن جاری کردئیے ،ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی، عمران خان کو چھ دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

مزیدخبریں