15 ترقی یافتہ مسلم ممالک کے گروپ او آئی سی 15کا اعلیٰ سطح اجلاس شروع 

Dec 01, 2022 | 21:15:PM
کامسٹیک سیکرٹریٹ، او آئی سی، ترقی یافتہ ممالک، پہلا اجلاس شروع،
کیپشن: او آئی سی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف، 24 نیوز)کامسٹیک سیکرٹریٹ میں او آئی سی کے 15 ترقی یافتہ مسلم ممالک کے گروپ او آئی سی 15کا اعلیٰ سطح پہلا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں او آئی سی کے 15 مسلم ممالک شرکت کررہے ہیں، اجلاس کا مقصد مسلم ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
او آئی سی 15 کے ترقی یافتہ مسلم ممالک کا دو روزہ اعلیٰ سطح اجلاس جاری، دو روزہ اجلاس کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس او آئی سی کی کمیٹی کامسٹیک، قازقستان، اور او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی اور 15 مسلم ممالک شرکت کررہے ہیں جن میں قطر، سعودی عرب، قازقستان، عمان، ترکی، ایران آزربائجان ، ملائشیا اور دیگر ممالک کے نمائندگان شریک ہیں۔
اجلاس کا مقصد ان 15 ترقی یافتہ مسلم ممالک کو سائنس و ٹیکنالوجی میں بہتری اور تعاون کیلئے اکٹھا کرنا ہے۔ ان 15 ترقی یافتہ اسلامی ممالک گروپ کو او آئی سی کے تمام بڑے فارمز کو بشمول وزرا خارجہ کونسل کی حمایت حاصل ہے۔ او آئی سی 15 کو اب باقاعدہ وزارتی سطح کے ادارے کے طور پر تشکیل دیا جارہا ہے۔ او آئی سی 15 کے ذریعے اسلامی ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون مضبوط ہوگا جس کے ذریعے اس شعبے میں بہتری لائی جاسکے گی۔ او آئی سی 15 اس اجلاس میں مختلف پروگرامز کی حکمت عملی، وسائل اور اجتماعی اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گا۔ کامسٹیک کی چیئرمین شپ پاکستان کے پاس ہے، اب کامسٹک بطوراو آئی سی 15 سیکرٹریٹ کے طور پر بھی کام کرے گا۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندگان نے او آئی سی 15 کو مزید مستحکم کرنے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دوسرے کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا