(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے دوران دو ٹیموں مراکش اور کینیڈا کے میچ کیلئے مشکل میں پڑگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے نورا فتحی نے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھ رہا ہے کہ مراکش اور کینیڈا کے میچ میں آپ کسے سپورٹ کریں گی؟
جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب دینا مجھے بہت ہی مشکل لگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں دونوں ٹیموں کے ساتھ ہیں، ہم دونوں ٹیموں کا میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنی نشستوں سے براہ راست دیکھیں گے، جو بھی اچھا کھیل پیش کرے گی وہی ٹیم جیتے گی۔
دوسری جانب نورا فتیحی فٹبال سٹیڈیم میں جھوم اٹھیں ،زبردست ٹھمکے ، اداکارہ نورا فیتحی نے انسٹاگرام پر رِیل شیئر کی جس میں وہ سٹیڈیم میں کھڑی ہیں اور پسِ منظر میں فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی سکائی‘ بج رہا ہے جس پر نورا فتحی جھوم رہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’وہ لمحہ جب آپ اپنی آواز سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران سنتے ہیں، یہ بہت غیر یقینی تھا، یہ وہ سنگِ میل ہے جس نے سفر کو مزید کامیاب کردیا ہے۔میں نے خوابوں میں ہمیشہ ایسے لمحات سوچے تھے، میں خواب دیکھنے والی ہوں جسے خواب پورا کرنے کی بھوک ہے، ایک عام سی لڑکی سے یہاں تک کا سفر۔
ڈانس کوئین نورا فتیحی نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے اوپر یقین رکھو، کسی کو یہ نہ بتانے دو کہ تم کچھ نہیں کرسکتے۔