غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Dec 01, 2023 | 08:56:AM

(احمد منصور) پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز 1600 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے، گزشتہ روز (30 نومبر) کو 1600 افغان شہری افغانستان واپس چلے گئے جن میں 373 مرد، 362 خواتین اور 865 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری، قومی اور صوبائی کی نشستوں پر کیا اثر پڑا؟ اہم خبر آگئی

30 نومبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 536 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے، افغانستان روانگی کے لیے 52 گاڑیوں میں 362 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں