ابر رحمت کی سموگ کو مات، دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے سے ساتویں نمبر پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ خان) گزشتہ روز ابر رحمت نے سموگ کو مات دے دی، شہر لاہور سے سموگ کے دھندلے بادل چھٹ گئے، فضائی الودگی میں نمایاں کمی، لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 7ویں نمبر پر آ گیا۔
گزشتہ روز بارش سے سموگ کا زور ٹوٹ گیا، دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا، فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے بعد ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 165 ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے 175، کینٹ پولو گراؤنڈ183, ایچیسن کالج 115, شاہراہ قائداعظم 195, جوہر ٹاؤن 165, فدا حسین ہاؤس 110 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمعہ اور ہفتے کو چھٹی؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
دسمبر کا آغاز ہوتے ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے راج کے ساتھ درجہ حرارت نمایاں کمی آ گئی، باغوں کے شہر لاہور کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔ شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔