بشریٰ بی بی,خاورمانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد 

Dec 01, 2023 | 12:22:PM

(24نیوز)بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
 لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے اعتراض شدہ درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ  میری اس درخواست پر اعتراض لگا تھا،میں نے دلائل دیئے، فاضل جج نے اعتراض دور کردیا، یونین کونسل کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلاق نامہ، عدت پر اعتراض صرف فیملی ممبران کر سکتے ہیں،آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟،وکیل درخواستگزار نے جواب دیا کہ میں نے خبروں میں سنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آخر کار بشریٰ بی بی کی حقیقت کھل گئی

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی،عدالت نے مزید ریمارکس میں کہاکہ آپ طلاق نامہ کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ فیملی ارکان کا حق ہے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
 

مزیدخبریں