سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

Dec 01, 2023 | 12:32:PM

(ویب ڈیسک) سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

مہنگائی کے اس دورے میں جہاں آئے روز ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مہنگی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، ایسے میں صارفین سونا خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن صارفین کے اچھی خبر یہ ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، 24 قیراط سونا فی تولہ 500 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سموگ کی صورتحال بہتر، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھلی رہیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب 

علاوہ ازیں 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 1 لاکھ 89 ہزار 43 روپے کا ہو گیا، اسی طرح 24 قیراط چاندی کی قیمت جوں کی توں ہے، چاندی فی تولہ 2 ہزار 620 روپے پر برقرار ہے۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 2060 ڈالر فی اونس پرآگیا ہے۔

مزیدخبریں