فیصل آباد: غربت سے پریشان باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Dec 01, 2023 | 12:48:PM

(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں قرضہ واپس نہ کرپانے پر پریشان ہوکر شہری نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ قرضہ واپس نہ کرپانے پر شہری نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد زہریلی گولیاں کھاکراپنی جان لی، پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی اور بیٹیوں کوہتھوڑے سے وار کرکے قتل کیا۔

مزید پڑھیں: ہم نفرت، تقسیم اور انا کی سیاست ختم کر کے آگے بڑھیں گے: بلاول بھٹو

متوفی محمد طاہر نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ حالات سے تنگ ہوں،قرضہ واپس نہیں کرسکتا، میرے بعد لوگ میری بیٹیوں کو تنگ کیے جانے کا خدشہ تھا ،اس لیےانکو بھی ساتھ ہی ماررہاہوں۔ میرے بہن بھائیوں کوتنگ نا کریں، گھرفروخت ہونے پر قرض ادا کردیں گے۔

مزیدخبریں