(ویب ڈیسک )سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے (ن )لیگ میں شمولیت کااعلان کر دیا۔
مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے ملاقات کی،دونوں سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر رانا ثنا اللہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری یبھی ملاقات میں موجود تھے،شہبازشریف نےسردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور کہاکہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی,خاورمانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد