تعلیمی اداروں میں جمعہ کے بعد ہفتے کی چھٹی بھی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سموگ میں کمی پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کے بعد ہفتے کی چھٹی بھی ختم کردی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہاہے کہ 2 دسمبر بروز ہفتہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے حسب معمول کھلے رہیں گے، سرکاری تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
2 دسمبر بروز ہفتہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے حسب معمول کھلے رہیں گے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) December 1, 2023
عامر میر کا مزید کہناتھا کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگلے ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔
پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار، ریسٹورانٹس اور کاروباری ادارے ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اگلے ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) December 1, 2023
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا