بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر سے جگ ہنسائی کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی حرکات کے باعث اکثر و بیشتر جگ ہنسائی کا باعث بنتے رہتے ہیں ، ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب وہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ ٹوئنٹی ایٹ میں شرکت کیلئے پہنچے ۔
ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سائیڈلائن پر قطری امیر سے مودی بات کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں لیکن قطری امیر انھیں زیادہ اہمیت نہیں دے رہے،اور نہ ہی ان سے نظریں ملا رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کی فوٹو اور ویڈیو وائرل ہے جس پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ مودی قطر سے کہہ رہے ہیں کہ انکےسابق بحریہ کے اہلکاروں پر کچھ رحم کیا جائے،،،اسرائیل کیلئے جاسوسی پر قطری عدالت بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سناچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :شبمن گِل کی بھارتی اداکارہ سے حیران کن مماثلت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی