(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ خودکام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،اسلام آباد میں بیٹھے لوگ بلوچستان کے مسائل نہیں جانتے ۔
کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان کے مقامی لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں،بلوچستان کے مقامی لوگ لوکل ایشوز کی نشاندہی کرسکتے ہیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے سندھ،بلوچستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
ان کاکہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی ضروری ہے، سیلاب کے دنوں میں دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی،دنیا پاکستان میں 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیارتھی،افسوس!وفاقی وزارت منصوبہ بندی کو دلچسپی نہیں تھی۔
بلاول بھٹوکا کہناتھا کہ دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی احساس محرومی ہے،ہم نے سندھ میں سب سے زیادہ تمر کے جنگلات لگائے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: گھی کے بعد چینی بھی سستی ایک کے بعد ایک اچھی خبر آنے لگی