پی آئی اے نے پی ایس او کو واجبات کا چوتھائی حصہ ادا کردیا

Dec 01, 2023 | 20:15:PM

(اشرف خان )پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے)نے  پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 40 کروڑ روپے  کے واجبات ادا کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا فائنل نوٹس کام کر گیا ،پی ایس او نے  پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دی تھی ، جبکہ  پی آئی اے سے   1.5 ارب روپے کی  فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق مطالبے کے بعد  پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ روپے ادا کر دیے،ذرائع کے مطابق  پی آئی اے نے ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے 40 کروڑ روپے کی آج  ادائیگی کر دی ہے جبکہ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ادائیگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا
خیال رہے کہ پی آئی اے کو اپنی کریڈٹ لمٹ بحال رکھنے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ ادا کرنے تھے،ابھی بھی لمٹ کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 10 کروڑ مزید ادا کرنے ہیں۔

مزیدخبریں