ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کی جمہوریہ ایسٹونیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

Dec 01, 2023 | 23:14:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) دبئی میں نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ایسٹونیا کی وزیر اعظم کاجا کالس اور  ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیا  سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے لئے قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کی سرگرمیوں کے دوران ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے باقاعدہ اعلیٰ سطحی مصروفیات اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا،وزیراعظم کاکڑ نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط  بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم کالس نے دونوں فریقوں کے درمیان دوہرے ٹیکس کے خاتمے کے کنونشن پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا اور اس کا خیر مقدم کیا۔ 

دونوں وزرائے اعظم نے خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے اور زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم کاکڑ نے ایسٹونیا کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی روابط خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا .

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں بشمول تعلیمی اداروں کے مابین تعاون بڑھایا جائے گا, وزیر اعظم کاکڑ نے لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کے فنڈ کے فعال ہونے کو سراہتے ہوئے  کی اور موسمیاتی تبدیلی کے مقر اثرات سے بچائو کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ایسٹونیا کی وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی تشویش کا مسئلہ ہے اور اسے اجتماعی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی اور خوراک کی حفاظت جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات پاکستان پویلین میں ہوئی ، اس ملاقات نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے لئے قائم کئے گئے پاکستان پویلین کا دورہ کیا، وزیراعظم کو لاس اینڈ ڈیمج کے فنڈ کے  لئے مذاکرات اور سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا, وزیر اعظم کو 'لیونگ انڈس انیشی ایٹو' کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو کہ دریائے  سندھ کی صحت کی بحالی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے, وزیر اعظم نے پویلین میں پاکستانی موسمیاتی ماہرین سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔ نگران وفاقی وزراء  برائے خارجہ ، موسمیاتی تبدیلی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے  ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیا  سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف اور نگراں وزیر اعظم کے درمیان ملاقات دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں  ایم ڈی آئی ایم ایف سے معاشی استحکام کے لیے قابل قدر حکومتی اقدامات پر گفتگو کی گئی، معاشی اصلاحات پر بروقت عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں