( قیوم وزیر)خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ نمبر 7054 FPR شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس نے بھی ایک گھنٹے تک جوابی فائرنگ کی ، لیکن دہشت گرد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی : بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔