امریکی میگزین نے متنازع کلپ پرٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی

گلوکارہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں ایک متنازع کلپ شامل کیاگیاتھا

Dec 01, 2024 | 10:01:AM

(ویب ڈیسک)امریکی میگزین بل بورڈ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے ان کے اعزاز میں بنائی گئی ویڈیو میں متنازع کلپ شامل کرنے پر معافی مانگ لی۔

میوزک میگزین نے 21ویں صدی کے بہترین پاپ اسٹارز کی فہرست مرتب کی تھی جس میں 34 سالہ گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا،میگزین نے گلوکارہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں ایک متنازع کلپ بھی شامل کیا، جس کے بعد اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر میگزین کو معذرت کرنا پڑی۔

امریکی میگزین نے ٹیلرسوئفٹ کا ویڈیو کلپ بھی ہٹادیا ہے اور ایک معذرت نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ٹیلر سوئفٹ اور اپنے قارئین و ناظرین سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں کہ سوئفٹ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والی ویڈیو میں ہم نے ایسا کلپ شامل کیا جو غلط طور پران کی تصویر کشی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمبرہرڈ کے بعدجانی ڈیپ کاایک بار پھر محبت کی طرف لوٹنے کا فیصلہ

بل بورڈ نے مزید لکھا کہ ہم نے یہ کلپ اپنی ویڈیو سے ہٹا دیا ہے اور اس غلطی سے پہنچنے والے نقصان پر افسوس کرتے ہیں۔

 

مزیدخبریں