دھواں چھوڑتی گاڑیاں اسموگ کی بڑی وجہ ،70 فیصد پاکستانیوں کی رائے
63 فیصد نے صنعتی آلودگی،37 فیصد نے کچرا جلانے اور 31 فیصد نے بھٹوں کو وجہ قراردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) اپسوس پاکستان کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو اسموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دیا، 63 فیصد نے صنعتی آلودگی کو اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
سروے میں 37 فیصد نے کچرا جلانے، 31 فیصد نے اینٹوں کے بھٹوں، 30 فیصد نے فصلوں کی باقیات جلانے جبکہ 11 فیصد افراد نے تعمیراتی کام کو اسموگ کی وجہ قراردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایڈز کیخلاف قومی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کیلئے پر عزم ہیں: وزیراعظم
اسموگ پر قابوپانے میں ناکامی کے سوال پر 44 فیصد نے عوام کے عدم تعاون کو بنیادی وجہ قرار دیا،37 فیصد نے قانون کے نفاذ میں کوتاہی، 16 فیصد نے فضائی معیار سے متعلق قوانین کی عدم موجودگی، 8 فیصد نے فنڈز کی کمی جبکہ 8 فیصد نے اداروں کی محدود صلاحیت کو اسموگ کے خاتمے میں ناکامی کی بڑی وجہ قراردیاہے۔