(24 نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شرپسند جماعتوں پر ماضی میں بھی پابندی لگی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت ورکرز کو چھوڑ کر میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے، کون سا لیڈر گرفتار ہوا؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے تو پھر لگے گی،بلوچستان کی طرح باقی اسمبلیاں بھی شاید پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کریں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق بتائے ایک ہی راستے سے وزیرِ اعلیٰ علی امین تیسری دفعہ کیسے فرار ہوئے، یہ صرف اسلام آباد ہاتھ لگا کر واپس آجاتے ہیں۔