واٹس ایپ کا چینل فالو کرنےسے متعلق نئے فیچر پر کام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے چینل فالو کرنے میں آسانی کے حوالے سے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے چینل کو فالو کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کے استعمال کی سہولت کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی زیرِ آزمائش کیو آر کوڈز کی مدد سے مختلف کاروبار صارفین کے ساتھ اپنے چینلز کو باآسانی شیئر کر سکیں گے اور اپنی مارکیٹنگ کر سکیں گے۔
نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے یہ نیا فیچر فعال کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے چینلز کے لیے منفرد کیو آر کوڈ بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایڈز کے بڑھتے کیسز، خطرے کی گھنٹی!
کیو آر کوڈ بنانے کے لیے صارفین کو چینل انفو اسکرین کھولنی ہوگی اور اس کے بعد شیئرنگ آپشن میں جانا ہوگا۔ کیو آر کوڈ بننے کے بعد پلیٹ فارم صارفین کو کچھ اضافی آپشنز دے گا جن کو استعمال کرتے ہوئے کوڈز کو ایکسپورٹ کیا جا سکے گا۔