(ویب ڈیسک)اسلام آباد دھرنے میں ناکامی ،پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا۔
قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کو ان کی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست پرامن احتجاج کرنے والے افراد پر مبینہ فائرنگ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی ، آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر بھی غور کررہی ہے،اس ضمن میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی پختونخواکے پلیٹ فارم سے جلسہ کرسکتی ہے۔
ضرورپڑھیں:شرپسند جماعتوں پر ماضی میں پابندی لگ چکی، پی ٹی آئی قیادت ورکرز کو چھوڑ کر میدان سے بھاگی،فیصل کنڈی
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیر سیاسی اشخاص فیصلہ نہیں کریں گے۔