مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 600 روپے سے کم ہو کر 475 روپے کلو پر آگیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت 250 درجن سے بڑھ کر 350 روپے ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں چھوٹا اور بڑا گوشت بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد دھرنے میں ناکامی ،پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا
ذرائع کے مطابق بکرے کا گوشت سرکاری لسٹ 1600 کے بجائے 2400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
گائے کا گوشت سرکاری ریٹ 850 کے بجائے 1400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔