خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام،بھارتی اداکار کے خلاف مقدمہ درج 

شرد کپور نے32سالہ خاتون کو ایک پراجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر بلایا تھا

Dec 01, 2024 | 12:57:PM
خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام،بھارتی اداکار کے خلاف مقدمہ درج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 32 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی اداکار شرد کپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شرد کپور پر 32 سالہ خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے گھر بلایا،اس دوران انہوں نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور اس پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس واقعے کے بعد شرد کپور نے اسے فحش پیغامات بھیجے جس میں ایک وائس نوٹ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے مجھے ہجوم سے بچایا تھا، دیا مرزا کاانکشاف

 پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں  الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا ہے،پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر 26 نومبر 2024ء کو پیش آیا جب متاثرہ خاتون کو شرد کپور نے ایک شوبز پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر بلایا،خاتون نے شرد کپور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔