(راؤ دلشاد)بزدار حکومت کے’ نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں 30 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی ترقیاتی کام کردیے گئے۔ پی سی ٹو تیار ہی نہیں کیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے میگا براجیکٹ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے،بزدار سرکار کے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں 30 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے نیا پاکستان منزلیں آسان میں 30ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ بزدار سرکار کے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کی فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی ترقیاتی کاموں کو شروع کیاگیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بغیر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی شروع کر دیا گیا۔نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے 30 بلین روپے کی مالی بد انتظامی کی گئی ۔
ضرورپڑھیں:بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے:اسحاق ڈار
دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا پی سی ٹو ہی تیار نہیں کیا گیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں نیا پاکستان ، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا تھا،نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں قانون سازی اورصحت کارڈز کے اجراء پر بریفنگ دی گئی تھی۔