موسیٰ کا درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا،سعد قریشی
بسمل کی شوٹنگ کے دوران 9 ماہ سے زیادہ کردار میں رہنے کے بعد دکھ درد میرے ساتھ رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکار سعد قریشی نے کہا ہے کہ موسیٰ کا درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔
ڈرامہ سیریل "بسمل" کی 30 ویں قسط کے بعد سعد قریشی نے ڈرامے میں اپنی موت کے المناک منظر کے بعد کردار موسیٰ کو الوداع کہتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں سعد قریشی نے لکھا کہ بے پناہ محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔
انہوں نے لکھا کہ شوٹنگ کے دوران 9 ماہ سے زیادہ کردار میں رہنے کے بعد دکھ درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا، موسیٰ اب نہیں رہے لیکن اس کے اثرات ہمیشہ رہیں گے۔
آخر میں سعد قریشی نے مشورہ دیا کہ غفلت اور جذباتی صدمے سے دماغی صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہٰذا ہمیشہ اپنے پیاروں سے رابطہ رکھیں اور ان پر غور کریں.