اوور سیز پاکستانیوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
جائیدادوں کی خریداری پر 236کے ریفنڈز کیلئے پاکستان آنے کی شرط بھی ختم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر) وفاقی حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
جائیدادوں کی خریدو فروخت پر ٹیکس میں چھوٹ کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا،جائیدادوں کی خریداری پر 236کے ریفنڈز کیلئے پاکستان آنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
ٹیکس چھوٹ کیلئے اوورسیز پاکستانی عارضی پی ایس آئی ڈی کوڈ جنریٹ کریگا،آئی ڈی کوڈ جنریٹ کر کے متعلقہ چیف کمشنر آئی آر کو ای میل بھیجی جائے گی،نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کا سٹیٹس چیک کرنے کے بعد باقاعدہ منظوری دی جائیگی۔
کمشنرکی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانی جائیدادوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس چھوٹ لے سکیں گے،ٹیکسوں کے ریفنڈ کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی ایف بی آر کو متعدد بار ہدایات جاری کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس،امریکا کو نیوکلیئر جنگ تباہ کن ہوسکتی ہے:روسی نائب وزیرخارجہ
تمام چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا فیصلہ ایک دن میں کرنے کا حکم جاری کردیاگیاہے،اس حوالے سے ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ایک دن میں فیصلہ کرنے کے بارے میں مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے.