پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 57 رنز سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان نےزمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 57 رنز سے ہرا دیا، پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دے دیا تھا جواب میں زمبابوے کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
بلا وائیو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے جس میں عثمان خان اور طیب طاہر 39۔39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔زمبابوے کی طرف سے سکندر، مسکڈزا ، نگاروا اور برل نے ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا39 رنز بنا کرٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کی طرف سے ابرار اور صفیان نے 3،3 جبکہ حارث رئوف نے 2 وکٹیں لیں۔
سلمان علی آغاز پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم میں سلمان علی آغا( کپتان)صائم ایوب، عمیربن یوسف ،عثمان خان ، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں ۔