منشیات برآمدگی کیس: اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند کو15سال قیدکی سزا
10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد،عدم ادائیگی پرملزم عمادبٹ کو مزید 1 سال سزا بھگتنا ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سُنا دی ہے۔
چند ہفتے قبل این آئی یو نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا،این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ کو جرم ثابت ہونے پرسزا سنائی گئی۔
عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال سزا بھگتنا ہوگی۔
واضح رہے کہ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں، ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کرتا تھا۔