خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کیپٹن سمیت2جوان شہید، 8خوارجی ہلاک

Dec 01, 2024 | 17:24:PM

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا،دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2اہلکار شید ہوئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں آپریشن کے دوران 5 خارجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایک انٹیلی جنس آپریشن بنو ں بکا خیل اور دوسرا ضلع خیبر شگئی کے علاقے میں کیاگیا،آپریشنز میں کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین شہید ہو گئے۔

بنوں بکاخیل میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارجی ہلاک، 9زخمی ہوئے،دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی افتخار حسین شہید ہوا، جبکہ ضلع خیبر شگئی میں دوسرے انٹیلی آپریشن میں 3خوارج ہلاک ہوئے اور 2 حراست میں لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز 29 نومبر سے یکم دسمبر کے دوران کیے گئے،شگئی آپریشن میں کیپٹن محمد زوہیب الدین آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور شہید ہو گئے
  یہ بھی پڑھیں: روس،امریکا کو نیوکلیئر جنگ تباہ کن ہوسکتی ہے:روسی نائب وزیرخارجہ

مزیدخبریں