پی ٹی آئی کے احتجاج سے یومیہ 192 ارب کا نقصان ہوا: عطااللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے یومیہ 192 ارب کا نقصان ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ان کی کال مسترد کی، خیبر پختونخوا کے عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے، وہاں کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے،پی ٹی آئی نے اپنی شرمندگی اور خفت مچانے کے لئے لاشوں کا پروپیگنڈا کیا ہے۔ یہ سیاسی طور پر ناکام ہو چکے تھے، ان کا لاشیں گرانے کا منصوبہ بھی ناکام ہوا۔سوشل میڈیا پر جھوتی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،مسلح شرپسند عناصر احتجاج میں موجود تھے،اسلام آباد کا امن سبوتاژ کرنے کی سوچی سمجھی سازش کی گئی، جب بھی کوئی اہم موقع آتا ہے تو احتجاج کی کال کیوں دی جاتی ہے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام امن و امان کو برقرار رکھنا اور اپنے شہریوں کے حقوق، جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہوتا ہے، رپورٹس تھیں کہ فائنل کال کی آڑ میں قتل و غارت اور خون بہانے کی کوشش کی جائے گی، جرائم پیشہ افراد احتجاج میں موجود تھے، پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، احتجاج کے لئے خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے، مہذب دنیا میں کسی بھی احتجاج کیلئے جگہ کا تعین ہوتا ہے، کیا کسی کو اجازت دی گئی کہ وہ احتجاج میں اسلحہ لے کر جائیں؟ ،خیبر پختونخوا حکومت کے خزانے سے کروڑوں روپے احتجاج پر خرچ کئے گئے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ کسی بھی احتجاج یا مظاہرے کے لئے سات روز پہلے درخواست دینا ہوتی ہے،مظاہرے یا احتجاج کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی،احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا،کسی قسم کا آتشیں اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا، مظاہرین کے پاس جدید ہتھیار موجود تھے، شواہد موجود ہیں،مظاہرین نے گرینیڈز، سٹین گنز، پتھر، غلیلیں استعمال کیں،بلیو ایریا کے راستے میں بہت سے درختوں کو آگ لگائی گئی، کچھ دفاتر کو بھی نقصان پہنچایا گیا، رینجرز کے تین اہلکار اور پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں:اوور سیز پاکستانیوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے، پاک فوج تعینات تھی، ایسے کسی بھی دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ لائیو فائرنگ کی گئی،مظاہرین کی فائرنگ سے ہمارے بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔