(24نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے یومِ ثقافت پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہسندھی ثقافت پاکستان کی متنوع اور رنگین ثقافتی وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے،یہ دن وادیِ مہران کی بھرپورثقافتی ورثہ، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نےاپنے پیغام میں سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم ثقافت سندھ کے لازوال لیگیسی، ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے،سندھ صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے، جو صدیوں سے امن، بقائے باہمی اور محبت کا روشنی کا مینار رہی ہے،سندھ کے عوام آج کا دن شاہ بھٹائی، سچل اور قلندر جیسے عظیم صوفی بزرگوں کی تعلیمات کو اپنانے کے عہد کے طور پر منائیں ،بھٹائی، سچل اور قلندر کے محبت، انسانیت اور امن کے پیغامات سندھ کی شناخت کی روح ہیں،سندھ کا اتحاد و بھائی چارے کا پیغام نسل در نسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اجرک اور سندھی ٹوپی محض ثقافتی اسباب نہیں بلکہ سندھ کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں،اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لیےاحترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع اور رنگین ثقافتی وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس کی روایات کو جدید دور سے ہم آہنگ رکھنے کے لے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’انڈس تہذیب کے وارث سندھ‘وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سندھ کے یوم ثقافت پر سندھی زبان میں پیغام