شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دنیا کی بہترین شراب تیار کر لی

Dec 01, 2024 | 19:44:PM
 شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دنیا کی بہترین شراب تیار کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دنیا کی بہترین وھسکی تیار کر لی۔

نیو یارک میں منعقد ہونیوالے ورلڈ سپرٹس کمپٹیشن میں باپ بیٹے کی متعارف کرائی ہوئی شراب کو ڈی یالوو نامی مالٹ وھسکی کو بیسٹ اوور آل سکاچ اور بیسٹ آف کلاس بلینڈیڈ مالٹ سکاچ وھسکی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔شراب کی پرکھ کے مقابلے میں شعبے کے ممتاز ماہرین نے منصفین کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے دنیا بھر کے بہترین معروف برانڈز کے ساتھ ساتھ نئے ابھرتے ہوئے برانڈز کا بھی جائزہ لیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ نیو یارک کے اس مقابلے میں دیا جانے والا انسیپشن ایوارڈ اس کا مظہر ہے کہ دنیا کی بہترین چیزیں ہمیشہ بھرپور لگن اور ان تھک محنت ہی کی بدولت تیار ہو پاتی ہیں۔شاہ رخ اور اُن کے بیٹے کی تیار کردہ شراب مختلف خطوں سے لیے گئے اجزائے ترکیبی کا مجموعہ ہے۔ یہ آٹھ مختلف مالٹس سے تیار کی گئی ہے۔

یہ اعلیٰ درجے کی شراب 2023 میں لانچ کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اِسے بالعموم ٹھنڈی کیے بغیر پیش کیا جاتا ہے۔آریان خان نے کہا کہ ہمارے متعارف کرائے ہوئے برینڈ کی اس قدر پذیرائی اور ایوارڈ کا حصول اس بات کا کو ظاہر کرتا ہے کہ ہماری لگن، کاری گری اور نفاست کو عالمگیر سطح پر شناخت اور قبول کیا گیا ہے۔