’’پشپا 2‘‘ دنیا بھر  کے 12 ہزار سینمائوں میں ریلیز ہوگی 

Dec 01, 2024 | 20:25:PM

(24نیوز)بھارت کی سائوتھ فلم انڈسٹری کی شاہکار فلم  ’’پشپا 2‘‘ ریلیز سے پہلے فلم بینوں کی زبان پر آگئی۔ فلم کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم دنیا بھر میں 12,000 سے زائد سکرینز پر ریلیز ہوگی، جو کسی بھی بھارتی فلم کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز ہوگی۔

پروڈیوسرز نے انکشاف کیا کہ فلم کا آئی میکس ورژن بھی ریلیز کیا جائے گا، جو اسے بھارتی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی آئی میکس ریلیز بنا دے گا۔ فلم کو 6 زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا، اور شائقین سائن ڈبز  ایپ کے ذریعے کسی بھی زبان میں لطف اٹھا سکیں گے۔یہ فلم 5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کو مشہور ہدایتکار سکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور میتری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی ٹی سیریز پر ریلیز کی گئی ہے، جس نے پہلے ہی کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:ناروے کا وہ مقام جہاں  نہ ویزےکی ضرورت نہ ورک پرمٹ کی

فلم کے پہلے پارٹ "پشپا: دی رائز" کی بے مثال کامیابی کے بعد شائقین فلم کے دوسرے حصے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اللو ارجن اور رشمی کا مندنا کی جوڑی اس فلم میں دوبارہ جلوہ گر ہوگی، جس نے پہلے ہی توقعات کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

مزیدخبریں