وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کو مزید سہولتیں دینے کا فیصلہ 

Dec 01, 2024 | 20:46:PM
وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کو مزید سہولتیں دینے کا فیصلہ 
کیپشن: عازمین حج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے عازمین حج کو مزید سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حج کیلئے جانے والے پاکستانیوں سے پاسپورٹ جمع نہیں کئے جائیں گے،حاجیوں کے پاسپورٹس کی سیکنڈکاپی قابل استعمال ہو گی ،حاجیوں کو بائیومیٹرک کروانے کے لیے بھی کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ عازمین حج کی بائیو میٹرک بھی گھر بیٹھے کی جا سکے گی،سعودی ویزہ بائیو اپ پر عازمین بائیومیٹرک کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اقامہ خلاف ورزی پرسعودی عرب میں مزید 19 ہزار تارکین  گرفتار،کتنے پاکستانی شامل؟جانیے