ٹرمپ نے اپنے ’سزا یافتہ‘ سمدھی کو اہم عہدہ دیدیا

Dec 01, 2024 | 20:57:PM
ٹرمپ نے اپنے ’سزا یافتہ‘ سمدھی کو اہم عہدہ دیدیا
کیپشن: ٹرمپ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اُٹھائیں گے تاہم انھوں نے نئی کابینہ اور اہم عہدوں پر اپنے وفاداروں اور رشتہ داروں کو نامزد کرنا شروع کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کیلئے چارلس کشنر کے نام کا اعلان کیا ہے۔چارلس کشنر، ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایونکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد ہیں۔ جیرڈ کشنر خود بھی اپنے سسر کے پہلے دورِ حکومت میں مشیر رہ چکے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ چارلس کشنر پیار کرنے والے انسان اور ایک شاندار بزنس مین ہیں۔ٹرمپ نے مزید لکھا کہ چارلس کشنر کو پیرس بھیجا جائے گا تاکہ امریکا اور فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے جو ہمارے سب سے پرانے اور دیرینہ اتحادی ہیں۔

یاد رہے کہ چارلس کشنر نے ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے الزام میں ایک سال جیل میں گزارا ہے تاہم ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے اختتام پر انہیں معاف کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 21 گھنٹوں کا ایک سال،سائنسدانوں نے حیرت انگیز سیارہ دریافت کر لیا