پی ٹی آئی کے احتجاج میں بانی نے کیا ہدایات دیں،علی محمد خان کی ایک اور آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیو ز)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں بانی نے کیا ہدایات دیں؟ علی محمد خان کی ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی،بانی کے حکم پر سنگجانی کے بجائے ڈی چوک جانے پر پارٹی رہنماؤں کے سوالات۔
آڈیو میں علی محمد خان کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین نے ڈی چوک نہیں،صرف اسلام آباد آنے کا کہا تھا ، خان صاحب نے کہا اسلام آباد میں کارکنان کی آمد کے بعد جگہ بتائی جائے گی ،جب بانی چیئرمین نے سنگجانی کا کہا تھا تو پھر کس کے کہنے پر ڈی چوک گئے؟علیمہ خان نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟،احتجاج کا اعلان علیمہ خان کے بجائے بیرسٹر گوہر سے کرانا چاہیےتھا،بانی نے بھی کہا کہ آئندہ کال پارٹی لیڈرشپ دے گی، بانی چیئرمین نے تو کہا تھا پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں ،بانی چیئرمین نے بیرسٹر گوہر، فیصل چوہدری اور دیگر کے سامنے کہا تھا،ہمارا مقصد احتجاج کے ذریعے مذاکرات کرنا تھا،سندھ اور پنجاب میں الگ الگ احتجاج کرنے کی بھی بانی چیئرمین نے مخالفت کی تھی،بانی چیئرمین نے سنگجانی میں بیٹھنے کا کہا تھا،بانی چیئرمین نے مذاکرات کرنے کا بھی حکم دیا تھا،بشری بی بی کی احتجاج میں شمولیت کا بھی بانی چیئرمین کو نہیں پتہ تھا۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش،برفباری اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی
علی محمد خان آڈیو میں یہ بھی کہتے ہیں کہ بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کو بتایا کہ بشری بی بی احتجاج میں آئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کو سنگجانی بیٹھنے کا اعلان کرنا چاہئے تھا،وزیراعلی علی امین گنڈا پور بھی سنگجانی پر متفق ہوگئی تھےجب بانی چیئرمین نے سنگجانی بیٹھنے کا کہا تو پھر آگے سب کیوں گئے؟،ہمیں اپنے لیڈر کے حکم پر عمل کرنا چاہئے تھا،ہمیں سنگجانی میں رکنا چاہئے تھا،بشری بی بی سمیت کسی کے پاس حق نہیں ہے کہ بانی چیئرمین کے فیصلے کے اوپر فیصلہ دے،بیرسٹر سیف نے جب بانی چیئرمین کا پیغام پہنچایا تو اس پر عمل کرنا چاہیے تھا۔