لاس اینجلس: مظاہرین کا احتجاج ، سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سنٹر بند

Feb 01, 2021 | 10:22:AM
لاس اینجلس: مظاہرین کا احتجاج ، سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سنٹر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکہ میں مشتعل مظاہرین نے لاس اینجلس کے علاقے ڈوجر سٹیڈیم میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین دینے کے ملک کے سب سے بڑے مرکز کو بند کروادیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین آبادی کو کم کرنے کی ایک سازش ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے ڈوجر اسٹیڈیم میں قائم کورونا ویکسین کے ایک مرکز کو مظاہرین کے احتجاج پر بند کردیا گیا ہے، مظاہرین کورونا سینٹر پر جمع ہوئے اور ویکسینیشن کو سازش قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں زیاد تعداد ٹرمپ کے حامیوں کی تھی جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں درج تھا کہ کورونا ویکسی نیشن آبادی پر قابو پانے کی ایک سازش ہے۔مظاہرین نے ویکسی نیشن کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ویکسین نہیں ہے، یہ سنٹر  سلاٹر ہاؤس ہے یا ایک تجربہ گاہ ہے جہاں ہم سب کو چوہا بنایا گیا ہے جن پر سائنسی ریسرچ کی جائے گی۔