(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری( آج)شام 4 بجے وزیراعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر سوال جواب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فونک رابطے پر لوگوں کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ وزیراعظم سے رابطے کے لئے نمبر 9210809-051 جاری کر دیا گیا ہے۔