حکومت کیخلاف حکمت عملی، کبھی کبھی زگ زیگ بھی کرنا پڑتا ہے:سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت سے الیکشن ریفارمز اور دہری شہریت کے پورے پیکیج پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کے خلاف حکمت عملی میں کبھی کبھی زگ زیگ بھی کرنا پڑتا ہے، زیگ زیگ اور یوٹرن میں فرق ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ ڈسکہ اور سیالکوٹ میں ن لیگ کے خلاف بدترین انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دودھ کے دھلے نہیں ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کا منہ کالا کر دیا ہے، چند لوگوں کو بچانے کے لئے قانون سازی میں مدد نہیں دے سکتے۔ سیاسی گروہ نے آمرانہ حکومت کو بھی مات دے دی ہے۔