(24نیوز) پنجاب حکومت نے کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک کھانےپر پابندی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان ڈورکھانے پرپابندی، ایس اوپیزکے ساتھ آؤٹ ڈورکھانے اور ٹیک اوےکی اجازت ہوگی جب کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والےاداروں، فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔مراسلے میں عوامی مقامات پر تمام شہریوں کو ماسک لازمی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصداسٹاف کی ورک فرام ہوم پالیسی پرعمل کریں اور پبلک پارکس شام 6 بجےتک بند کردیےجائیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چار دیواری میں شادیوں اور تقریبات پرپابندی برقرار رہےگی، 300 مہمانوں کے ساتھ کھلے مقامات پرشادی اور دیگر تقریبات کی اجازت ہوگی۔مراسلے کے مطابق یہ احکامات 28 فروری تک پنجاب بھر میں نافذالعمل ہوں گے۔