(24نیوز)گوجرانوالہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقےچھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لئے وہ پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی،متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جب کہ آئی جی پنجاب نےخاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیاتھا۔
خاتون سے زیادتی کرنیوالا جعلی پیر گرفتار
Feb 01, 2021 | 10:43:AM