(24نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جاؤ کہ وزیراعظم چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوتا تو ٹی وی چینل ایک ہینڈسم لیڈر کے پرانے ٹوئٹ نکال کر دکھایا کرتے تھے جن میں عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ اب پی ٹی آئی باربار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے مگر ٹی وی چینل خاموش ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔