باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہونی چاہیے،باکسر عامر

Feb 01, 2021 | 11:01:AM
باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہونی چاہیے،باکسر عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ باؤٹ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وفات پانے والے باکسر اسلم کے حریف کا وزن اس سے زیادہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہو۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے باکسر محمد اسلم خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں انتقال کرگئے۔